URDU POETRY CORNER

 

آئیں تو واقف کرواتی ہوں

الفاظ جڑ نہیں رہے تھے میرے
جملے سج نہیں رہے تھے میرے

میں گم سم سی ہوگئی
یہ حالات دیکھ کر

میرا قلم چیخ اٹھا مجھ پر
یہ جذبات دیکھ کر

اتنے میں آواز آئی میرے رہنما کی
اور یاد آئی مجھے اُس زمانے کی

جب لڑکھڑاتا تھا میرا قلم
تو ہاتھ پکڑ کر سکھاتاتھا  ہنر

آئیں تو واقف کرواتی ہوں ایسی ہستی ہے ہماری بستی میں 
جس  کی عظمت نہ بیاں ہو لفظوں میں

جس نے میرے لبوں کو دی ہے طاقت
جس نے میرے خوابوں کو دی ہے جرأت

الفاظ جڑ نہیں رہے تھے میرے
جملے سج نہیں رہے تھے میرے